22 مئی، 2018، 1:36 AM

گجرات کے ایک گاؤں پربندروں نے قبضہ کرلیا

گجرات کے ایک گاؤں پربندروں نے قبضہ کرلیا

ہندوستانی ریاست گجرات کے ایک گاؤں پربندروں نے قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے لوگ گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست گجرات کے ایک گاؤں پربندروں نے قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے لوگ گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ان بندروں نے گاؤں کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور وہ ہر آتے جاتے شخص کا تعاقب کرکے اس پر حملہ کرتے ،اسکے ہاتھ میں موجود چیزیں بالخصوص کھانے پینے کی چیزوں پر ہاتھ صاف کر دیتے ہیں،بندروں کے حملوں سے کئی افراد جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں گزشتہ چند ماہ میں زخمی بھی ہوئے ۔ اس حوالے سے کچھ لوگوں نے خفیہ کیمروں کی مدد سے جو تصویریں اتاری ہیں وہ وائرل ہو گئی ہیں ان میں بندروں کو لوگوں کا تعاقب کرتے اور لوگوں کو خوفزدہ ہو کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بندر موٹر سائیکل سواروں کو بھی نہیں بخشتے اور جہاں کسی نے موٹر سائیکل کی رفتار ذرا بھی کم کی تو اسے دھکا دے کر گرا نا انکا مشغلہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ۔ادھر محکمہ جنگلات نے ان بندروں کیلئے مختلف سکیموں پر غور شروع کر دیا ہے ۔

News ID 1880878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha